Cookie preferences

Faved uses necessary cookies that are essential to use the service and for us to provide a better user experience. Read more about our cookies.
Accept cookies
11 February 2024

اسکولز2030 تعلیم دان نے اپنے طلبہ سے واقفیت پیدا کرتے ہوئے وقت گزارا، انہیں جو کچھ معلوم ہوا اس سے ا

 

بی بی تاؤس کے اسکول جانے کے تجربے نے ان میں طلبہ کو مجموعی نشوونما میں مدد دینے کی خواہش پیدا کی۔

بی بی تاؤس 11 سال سے استانی رہی ہیں اور وہ اس وقت پاکستان میں  لڑکیوں کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں کام کرتی ہیں۔ وہ نوٹ کرتی ہیں کہ بچپن میں ان کے اپنے اساتذہ نے کیسے انہیں متاثر کیا، جس کی وجہ یہ تھی کہ وہ تدریس کے علاوہ مجموعی طور پر ان کی مدد کرتی تھیں۔ 

 

تدریس کے بارے میں میری ایک پسندیدہ بات بچوں کا وہ جوش و خروش ہوتا ہے جو انہیں کچھ سمجھ آ جانے پر پیدا ہوتا ہے - اس سے ان میں مجھ سے مزید سیکھنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔

 

- بی بی تاؤس، شٹمرگ چپرسن میں لڑکیوں کے سرکاری پرائمری اسکول کی استانی ہیں

 

بی بی تاؤس نے پایا کہ طلبہ کی گھریلو زندگیاں اور ماحول ان کی تعلیم پر بہت بڑا اثر پیدا کرتا ہے۔ وہ ایک دور دراز علاقے میں رہتے ہیں جہاں سخت سردی پڑتی ہے اور اکثر طلبہ برے حالات میں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی گھریلو زندگیاں مشکل ہو جاتی ہیں اور تعلیم کا حصول کم ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ابتداء میں انہوں نے طلبہ کے ساتھ حفظان صحت کی تعلیم پر توجہ مرکوز کی، کیوں کہ ان کے خیال میں یہ ان کی بہبود میں بہتری کا ذریعہ تھا۔ 

اسکولز2023 کے ساتھ کام کے دوران بی بی تاؤس نے انسان پر مرکوز ڈیزائن (HCD) کے عمل کے بارے میں جانا - یہ ایسا عمل ہے جس میں لوگ تجربات کے ذریعے ایسے حل تیار کرتے ہیں جو متعلقہ لوگوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ بی بی نے ایک کلاس کے ساتھ کام کرنا شروع کیا، خاص کر ایک طالب علم کے ساتھ جو مسلسل دھونس دھمکانے کے رویے کا شکار تھا۔ انہوں نے اس کے والدین اور استاد کے ساتھ ملکر کام کیا، اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ وہ کس طرح اکٹھے کام کر کے  یقینی بنا سکتے ہیں کہ طالب علم صاف کپڑوں اور صاف ستھری حالت میں اسکول آئے۔ انہوں نے اپنی تعلیم استعمال کرتے ہوئے طلبہ کے ساتھ بنیادی سطح پر کام کیا اور ان کے گھریلو ماحول اور بہبود کے بارے میں جانا۔ انہیں معلوم ہوا کہ HCD کا عمل کارآمد تھا، کیوں کہ اس کے ذریعے انہیں طلبہ کی زندگیوں کی بصیرت حاصل ہوئی اور انہوں نے ان کی مجموعی بہبود پر غور کرنا شروع کیا۔ ان کا خیال ہے کہ اسکولوں میں HCD کا عمل اور جدت اساتذہ کو تخلیقی صلاحیتیں استعمال کرنے اور طلبہ کی مدد کے لئے نئے خیالات پر عمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ 

 

بی بی تاؤس کا جدت پسندی کا عمل تب شروع ہوا جب انہوں نے ایک مقامی صحت کے کارکن کے زیر انتظام حفظان صحت کی اہمیت پر منعقد کردہ سیشن میں ماؤں کے ساتھ شرکت کی۔ پھر انہوں نے والدین کے لئے صفائی کی چیک لسٹ بنائی جسے روزانہ کی بنیادوں پر مکمل کرنا ضروری تھا، جبکہ بی بی بھی اسکول میں طلبہ کی بہبود پر نظر رکھتی تھیں۔ گھریلو ماحول اور عمومی صفائی کا مشاہدہ کرنے کے لئے گھروں کے دورے کیے گئے اور انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کے لئے ماہانہ بنیادوں پر بہتر حفظان صحت کی اہمیت پر سیشن منعقد کیے۔

 

ان بچوں کا تجربہ ان کی تعلیم، اعتماد اور رویے پر براہ راست اثر انداز ہوا، اس لئے ان کے حالات کو سمجھنا اہم ہے۔

 

- بی بی تاؤس، شٹمرگ چپرسن میں لڑکیوں کے سرکاری پرائمری اسکول کی استانی ہیں

بی بی تاؤس نے واضح کیا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ انہوں نے اپنے طلبہ کے ساتھ غیر تعلیمی شعبہ جات کو دریافت کیا، جس سے طلبہ، اساتذہ اور والدین کے درمیان فاصلہ کم ہوا۔ انہوں نے پایا  کہ طلبہ سے بات کرنے کی وجہ سے وہ ان کے مزید قریب آئے اور انہوں نے نوٹ کیا کہ ان کے حفظان صحت کے اطوار میں واضح فرق آیا۔ یہ تعلقات طلبہ کے خاندانوں تک بھی پھیل گئے، جنہوں نے دی گئی مدد کو سراہا اور اس سے ان کے خاندان کی مجموعی بہبود میں اضافہ ہوا۔ پھر بی بی تاؤس نے باقاعدگی سے اپنے طلبہ کی خاندانوں اور دوستوں سے ملاقات کا وقت نکالنا شروع کیا، تاکہ تعلیمی و غیر تعلیمی دونوں امور پر بات کی جا سکے۔ انہوں نے پایا کہ ان کا اسکولوں پر اعتماد میں اضافہ ہوا اور وہ ان کے پیشے کا زيادہ احترام کرنے لگے ہیں۔ اس سے تعلیم میں جدت پسندانہ طریقہ اختیار کرنے کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے اور یہ کہ اعتماد کیسے  تعلیم کی نئی پیش قدمیوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

 

تاہم بی بی تاؤس کے کام نے تیزی سے اپنے طلبہ کے سماجی و معاشی حالات کو نمایاں کیا اور معلوم ہوا کہ کس طرح یہ طلبہ اور خاندانوں کے ساتھ ان کے کام کی کامیابی میں رکاوٹ تھے۔ انہیں صفائی کی مصنوعات تک رسائی اور صابن اور ٹوتھ پیسٹ جیسی بنیادی ضروریات خریدنے کے مالی وسائل حاصل نہیں تھے۔ اس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والے خاندانوں کو ایک مقامی این جی او سے مالی امداد قبول کرنے کی ترغیب دی۔

 

بی بی تاؤس کا خیال ہے کہ تعلیم کی نئی پیش قدمی تب کامیاب ہوتی ہے جب وہ پائیدار ہو۔ وہ نوٹ کرتی ہیں کہ تبدیلی کی رفتار کم ہے اور یہ عمل پر مبنی ہے، اس کے لئے صبر اور مسلسل کوشش درکار ہے۔ طلبہ اور ان کے خاندانوں کو تحریک دینا آسان کام نہیں تھا کیوں کہ انہیں مسلسل معاونت کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم اسی چیز سے انہیں تحریک ملی کیوں کہ وہ طلبہ اور خاندانوں کو اپنے ساتھ کام کرنے کی تحریک دے سکتی تھیں۔ وہ نوٹ کرتی ہیں کہ اساتذہ کو جدت لانے کی آزادی حاصل ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ان کا اسکول کا ماحول تبدیلی کے لئے اور اساتذہ کو نئے کام کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہو۔ بی بی تاؤس کے لئے اس ماحول کے حصول کا کلیدی عنصر اعتماد ہے۔ 

 

یہاں بی بی کے کام کے بارے میں مزید جانیں۔