انکا جوڑا بنائیں
میں حساب دانی
ذیلی زمرہ جات اور ٹیگز
میچنگ اور جوڑا سازی سے ہندسوں کی شناخت، توجہ اور یادداشت میں مدد ملتی ہے۔
بوتلوں کے 20ڈھکن جمع کریں اور انہیں دس دس کے دو حصوں میں تقسیم کریں۔ ہر حصے میں 0 تا 9 ہندسے لکھیں۔ نمبر 6 اور 9 کو مختلف انداز میں لکھنے کو یقینی بنائیں۔
بوتل کے ڈھکنوں کو الٹا پلٹائیں تاکہ نمبر نظر نہ آئیں اور دونوں حصوں کو باہم مکس کر دیں۔ انہیں لائن وار اس طرح ترتیب دیں کہ چوڑائی میں چار چار ڈھکن ہوں اور لمبائی کی سمت میں پانچ پانچ ڈھکن ہوں۔
بچے کو دو ڈھکن اٹھانے دیں۔ اگر ہر ڈھکن پر نمبر یکساں ہوں تو بچہ دونوں ڈھکن رکھ لے گا۔ اگر نہیں، تو بچہ دونوں ڈھکن نمبروں کا منہ نیچے کی سمت کرکے لائن میں واپس رکھتا ہے۔
اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ بچہ تمام ڈھکنوں کی جوڑیاں نہ بنا لے۔
اگر کھیل دو یا زیادہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، تو باری باری دو ڈھکن چنیں۔ اگر بچے کے اٹھائے گئے ڈھکنوں کے نمبر ایک جیسے ہوں تو ڈھکن رکھ لیتا ہے۔ اگر بچے کو ایک جیسے نمبر والے دو ڈھکن نہیں ملتے تو وہ ڈھکن واپس رکھ دیتا ہے اور اگلا بچہ باری لیتا ہے۔ فاتح وہ کھلاڑی ہوتا ہے جس کے پاس آخر میں سب سے زیادہ ڈھکنوں کے جوڑے ہوتے ہیں۔