Cookie preferences

Faved uses cookies to enhance user experiences, to personalise content, and analyse our web traffic. By clicking "Accept all" you agree to the use of all cookies, including marketing cookies that may help us deliver personalised marketing content to users. By selecting "Accept necessary" only essential cookies, such as those needed for basic functionality and internal analytics, will be enabled.
For more details, please review our Cookie Policy.
Accept all
Accept necessary

شراڈز

میں خواندگی

verified Verified practice
کی جانب سے تیار کردہ مشق Faved Organisation
F
favorite_border Fave مشق

ذیلی زمرہ جات اور ٹیگز

تفصیل

مختلف حالات میں نئے الفاظ اور فقروں کی مشق کرنا اور مناسب حرکات و سکنات /افعال کی مدد سے الفاظ یا فقروں کے معنی بیان کرنا۔ توجہ سے سننے اور مناسب جواب دینے میں مدد کرتا ہے۔

دوسرے اساتذہ کے لیے مرحلہ وار ہدایات

اشیاء، افراد یا مقامات کی فہرست بنائیں جن پر اداکاری کی جا سکتی ہے۔ ہر چیز کو علیحدہ کارڈ پر لکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ایسے الفاظ ہیں جنہیں بچہ پڑھ سکتا ہے اور ان سے پہلے سے واقف ہے یا اسے لکھنے کے بجائے اس کی تصویر بنانے پر غور کریں (مثال کے طور پر، دانت صاف کرنا، جاگنا، کتاب پڑھنا، ناچنا، کیلے، پرندے، سانپ، کتا وغیرہ۔) انہیں ایک ڈبے یا تھیلے میں ڈالیں۔

ایک بچہ کارڈ اٹھاتا ہے اور اسے کسی اور کو نہیں دکھاتا۔ یہ بچہ کارڈ پر تحریر لفظ کے مطابق جسمانی حرکات و سکنات کرتے ہوئے دوسروں کو اندازہ لگانے کو کہتا ہے کہ کارڈ پر کیا لفظ تحریر ہے۔ بچے کو کوئی لفظ کہے بغیر اور ایک مقررہ وقت کے اندر ایسا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

لفظ پر اداکاری کرنے سے قبل، بچہ دوسروں کو لفظ یا جملے کی قسم اور جملے میں موجود الفاظ کی تعداد کا بتا سکتا ہے۔ دونوں صورتوں میں، انہیں بولے بغیر یہ کام ضرور کرنا چاہیے۔

قسم: اگر یہ گانا ہے تو گانے کی اداکاری کریں۔ اگر یہ کوئی فلم ہے تو فلمی کیمرے کی طرح اداکاری کریں۔ اگر یہ کسی کتاب وغیرہ کا نام ہے تو کتاب کی طرح اداکاری کریں۔

الفاظ کی تعداد: کئی انگلیاں پکڑیں ( مثال کے طور پر اگر فقرہ “فٹبال کھیلنا” ہے تو دو انگلیاں پکڑیں)۔ لفظ یا جملے کا درست اندازہ لگانے والا اگلی بار کارڈ اٹھائے گا اور کھیل کو دہرائے گا۔

مل جل کر کام کریں یہاں تک کہ کارڈ اٹھانے کے لیے ہر ایک کی باری آئے۔ اگر کئی بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، تو انہیں برابر سائز کی دو ٹیموں میں تقسیم کریں۔
ٹیم نمبر ایک کا ایک کھلاڑی ایک کارڈ نکالتا ہے اور اس کے ساتھی ٹائمر بند ہونے سے پہلے جواب کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پھر ٹیم نمبر دو کا ایک کھلاڑی ایک کارڈ نکالتا ہے اور اس کے ساتھی ٹائمر بند ہونے سے پہلے جواب کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کھیل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ مزید کارڈز نہ رہیں یا جب تک کہ ہر کھلاڑی کو ایک جتنی باریاں نہ مل گئی ہوں۔ شمار کریں کہ مقررہ وقت میں کتنے کارڈز کے درست جوابات دیئے گئے تھے۔ یہی سکور ہے۔

فیڈ بیک دیں

Fave the practice to be able to join the discussion and comment favorite_border Fave