میری دنیا کے بارے میں
ذیلی زمرہ جات اور ٹیگز
اشیاء کو کی ان کی مختلف خصوصیات کی بنیاد پر درجہ بندی کرنا ۔ اس سے اشیاء اور تصویروں کا انتخاب کرتے وقت فیصلہ سازی کی مہا رتوں میں مدد ملتی ہے ۔ اس سے تخلیقی صلاحیتوں اور تخیل میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ بچے فیصلہ کرتے ہیں کہ اپنی سکریپ بک کو کیسے بنانا اور سجانا ہے ۔
بچہ ایک موضوع/تھیم چنتا ہے جس میں وہ دلچسپی رکھتا ہے اور دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے۔ ری سائیکل شدہ کاغذ یا خالی کاپی سے سکریپ بک بنانے میں اپنے بچے کی مدد کریں۔
اخبارات یا میگزین میں منتخب کردہ موضوع/تھیم سے متعلق اشیاء یا تصاویر تلاش کریں۔ - اشیاء کی مثالیں: پنکھ، پتے، پتھر، گھر یا آبادی کے ارد گرد ایسی چیزیں جو سکریپ بک میں چپکائی جا سکتی ہیں - تصویروں کی مثالیں: اخبار، میگزین، پرانی کتابوں یا کتابچوں میں موجود تصاویر
تصاویر کو کاٹیں اور اشیاء اور تصاویر کو سکریپ بک میں چپکائیں۔
صفحات کو سجائیں، مثال کے طور پر، ڈیزائن اور تصویریں بنائیں، الفاظ یا جملے شامل کریں۔ سکریپ بک میں موجود اشیاء اور اس بارے میں بات کریں کہ آپ کے بچے نے ان اشیاء کو کیوں منتخب کیا ہے۔
اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنی سکریپ بک دوستوں، پڑوسیوں اور خاندان والوں کو دکھائے۔
بچہ کام کی ملکیت کے لیے سکریپ بک کے سرورق پر اپنا نام لکھ سکتا ہے۔