ٹرکی ٹاور
میں سوچنے کی مہارتیں
ذیلی زمرہ جات اور ٹیگز
توازن اور وزن کے تصورات بشمول ہاتھ اور آنکھ کی ہم آہنگی کو دریافت کرنا۔
متعدد چپٹی یا مستطیل اشیاء بشمول کتب ، بلاکس وغیرہ جمع کریں جو ٹاور بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہوں ۔
بچے کی منتخب کردہ اشیاء کے بارے میں بات کریں۔ آپ نے یہ چیز کیوں منتخب کی؟ یہ چیز کس مواد سے بنی ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ چیز نیچے یا اوپر اچھی طرح کام کرے گی؟ کیا آپ ان اشیاء کی ساخت کو محسوس کر سکتے ہیں؟
ایک اونچا ٹاور بنانے کے لیے اشیاء کو ایک دوسرے کے اوپر رکھنے میں بچے کی مدد کریں۔ ٹاور کے گرنے سے پہلے بچہ اسے کتنا اونچا بنا سکتا ہے؟
ٹاور کی تعمیر کے دوران سوالات پوچھیں: آپ اس چیز کو وہاں کیوں رکھ رہے ہیں؟ آپ اگلی کیا چیز رکھنے لگے ہیں؟ وہ کیوں اور کوئی اور چیز کیوں نہیں؟ کیا آپ چھوٹی چیز پہلے رکھتے ہیں یا بڑی چیز؟
جب ٹاور گرتا ہے، تو بات چیت کریں کہ یہ کیوں گرا ہے۔
اس کھیل کو دہرائیں۔ یہ دیکھنے کے لیے اشیاء کی ترتیب کو تبدیل کریں کہ کون سا امتزاج بہترین کام کرتا ہے یا دوسرے بچوں کو شامل کریں اور اگلی چیز رکھ کر باری باری کھیلیں۔ کس کی چیز ٹاور کو گرا دیتی ہے؟ کیوں؟